میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ آپ ضروریات پوری کریں، میں خواہشات پوری کروں گی، اور‘

یہ کہنا ہے عبیدہ باسط کا، جو پیشے کے لحاظ سے سوشل میڈیا ایکسپرٹ ہیں۔ عبیدہ تین سال قبل خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے اپنے شوہر اور چار بچوں کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہوئی تھیں۔

عبیدہ کے شوہر بھائیوں میں سب

 سے بڑے ہیں، جس کی وجہ س

ے اُن پر سارے گھر کی ذمہ داری تھی۔ عبیدہ نے ان حالات میں ماہانہ خرچے میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانے کا سوچا اور پھر بچوں کے یوٹیوب چینل چلانے سے شروع ہونے والا ان کا سفر اب سوشل میڈیا ایکسپرٹ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

عبیدہ نے بغیر کسی کورس اور ڈگری کے یہ سب کیسے حاصل کیا؟

کورونا کی وبا کے دوران لوگ بچوں سمیت گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ بچوں کی بات کی جائے تو سکول اور غیر نصابی سرگرمیاں ختم ہونے کی وجہ سے بچوں کے سکرین ٹائم (وہ وقت جو موبائل یا کمپیوٹر دیکھتے گزارا جاتا ہے) میں اضافہ ہوا تھا۔

By Naseer

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *